کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی کی لہر کی وجہ کا پتہ چل گیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں شدید گرمی اور حبس کی وجہ ہوا کے کم دباؤ کو قرار دیا ہے۔
سردار سرفراز نے بول نیوز کو بتایا کہ جب ہوا کا دباؤ ختم ہو گا تو شہر قائد کا موسم بہتر ہو جائے گی۔
بارش کے حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں کل بھی بارش کا امکان ہے جبکہ پرسوں تیز بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آج بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد شدید حبس برقرار رہا۔
آج شہر قائد کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
