ملک دشمن قوتوں کاحصہ نہ بنیں، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگرکوئی ادارہ حدود کراس کرے تو تنقید ہومگرملک دشمن قوتوں کاحصہ نہ بنیں۔
فیصل آباد میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ڈسٹرکٹ بار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیاں انتخابات میں اصلاحات کے لیے سنجیدہ نہیں، مخصوص سیٹوں کےفیصلہ کے بعدالیکشن کمیشن کو جان چھوڑدینی چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم بند گلی میں چلے گئے ہیں، حکومت، اپوزیشن اور حکومت بنانے والے تمام پریشان ہیں، مسائل کا واحد حل آئین کی بالادستی ہے۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت جگہ جگہ جاکر بھیک مانگتی ہے، غلط طرح مسلط ہونے والے حکمرانوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔ سپریم کورٹ موجودہ حالات میں عوام کا آئینی جمہوری حق دلائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک دوسرے پرتنقید اورنفرت پھیلانا پاکستان کے حق میں اچھا نہیں، اگرکوئی ادارہ حدود کراس کرے تو تنقید ہومگرملک دشمن قوتوں کاحصہ نہ بنیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
