ہماری حکومت کیا ایسٹ انڈیا کمپنی چلا رہی ہے؟ مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کیا ایسٹ انڈیاکمپنی چلارہی ہے؟ گیمبیا، کینیا، نیپال، بھوٹان بھی پاکستان سے آگے ہیں۔
اسلام آباد میں عوام پاکستان پارٹی کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی نے نئی جماعت کااعلان کردیا ہے۔ پاکستانی نظام صرف اشرافیہ کے لیے کام آتا ہے۔ پاکستانی نظام عام آدمی کوآگے بڑھنے نہیں دیتا، جس وزارت سے ملک کوفائدہ نہیں، ایسی وزارت کافائدہ نہیں، 10 کروڑپاکستانی آج خط غربت سے نیچے رہتے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں10 میں سے 4 بچے ذہنی، جسمانی طورپرکمزورہیں، ملک کے 40 فیصد بچوں کا کوئی مستقبل نہیں، تو ملک کا کیا ہوگا، گیمبیا، کینیا، نیپال، بھوٹان بھی پاکستان سے آگے ہیں۔ 1994 اور 95 میں ہم سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال سے آگے تھے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماری حکومت کیا ایسٹ انڈیاکمپنی چلارہی ہے، پاکستان کانظام ایک ظالمانہ شکاری نظام بن گیاہے، ظالم لوگ سمجھتے ہیں عام پاکستانی ان کاایک شکارہے، مڈل کلاس پاکستانی کوماراجارہاہے، موجودہ بجٹ حکمرانوں کی ترجیحات کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ نظام نہیں چل سکتا اس کوبدلناہوگا، بجٹ میں نوکری پیشہ افراد پرٹیکس ڈبل کردیاگیا، 75 ہزار، ایک لاکھ کمانے والوں پرڈبل ٹیکس لگا دیا گیا، 5 لاکھ کمانے والے سفید پوش کا ٹیکس بھی ڈبل کردیا، پاکستان میں 2 کروڑبچے اسکول سے باہرہیں۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ہم نے میرٹ کوہرجگہ پرلےکرآناہے، ہم اپنی جماعت میں بھی میرٹ لے کرآئیں گے، ایسا نظام لائیں گے جس سے پاکستانیوں کوآگے بڑھنے کا موقع ملے، یہ ملک اس لیے بنا تھا کہ ہرپاکستانی آگےبڑھے، ہرپاکستانی کواچھی تعلیم دینا ضروری ہے، عام آدمی کوسیاست میں آناچاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
