Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد کو لوٹنے والوں میں قانون کے محافظ بھی شامل

Now Reading:

شہر قائد کو لوٹنے والوں میں قانون کے محافظ بھی شامل

کراچی میں بینکوں کا کیش اور عام شہریوں کو لوٹنے والوں میں قانون کے محافظ بھی شامل ہیں۔

ایس ڈی پی او ڈیفنس فائزہ سوڈھر نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ٹیکنیکل بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بینکوں کا کیش لوٹنے والے گروہ کے پولیس اہلکار سمیت دو کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار سبحان علی اور نزیر احمد شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،ایک لاکھ روپے نقدی ،چار موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد ہوا۔

ایس ڈی پی او ڈیفنس کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل عدیل نام شہری سے 6 لاکھ  نقدی رقم ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا تھا۔

گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Advertisement

ملزمان ملیر،نرسری ،جمشید کوارٹر،اور گزری کے علاقوں میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو واردات کا نشانہ بناتے تھے۔

ایس ڈی پی او ڈیفنس فائزہ سوڈھر کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان پولیس مقابلوں اور دیگر جرائم جرائم میں جیل جا چکے ہیں اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر