
جو بائیڈن کا اپنے سپورٹرز سے کاملا ہیرس کی مکمل حمایت کا مطالبہ
امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے سپورٹرز سے امریکا کی نائب صدر کاملاہیرس کی مکمل حمایت کا مطالبہ کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کےمطابق امریکی صدر نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی دوڑ سے باہر ہونے کا میرا فیصلہ بالکل درست تھا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ جانتاہوں صدارتی دوڑ سےباہرہونےکی خبرآپ کے لیے حیران کن تھی۔
دوسری جانب کاملا ہیرس کو ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کے لیے کئی اہم ڈیموکریٹ گورنروں کی حمایت حاصل ہوگئی۔
امریکی ریاست مشی گن، الینائے، منی سوٹا، وسکونسن اور کینٹکی کے گورنروں نے کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
اب تک 50 سے زیادہ ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کاملا ہیرس کی حمایت کر چکے ہیں، اگست میں ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن میں صدارتی امیدوار کو باقاعدہ نامزد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News