Advertisement
Advertisement
Advertisement

’حکومتی فیصلے پر حیرت ہوئی‘، پیپلزپارٹی نے بھی پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی

Now Reading:

’حکومتی فیصلے پر حیرت ہوئی‘، پیپلزپارٹی نے بھی پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی

پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق وفاقی حکومت کے اعلان کردہ فیصلے کی مخالفت کردی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں نے اپنی قیادت کو کھل کر حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے کی حمایت نہیں کرتے۔

پارٹی کے بعض رہنماؤں نے عطا تارڑ کے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے سے متعلق بیان پر تعجب کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ  جماعت کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے انہیں علم نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کھل کرتحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کردی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کے کیس کی باتیں فضول ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، آپ کی طرح ہم نے بھی یہ بات سنی ہے، ہمیں سیاست کرنی چاہئے ان چیزوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جو ملک کے حالات چل رہے ہیں سب کو ملکر بیٹھنا چاہئے، پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق پارٹی پالیسی آنے تک رائے نہیں دے سکتا، میں پارٹی کی پالیسی کے ساتھ کھڑا ہوں، پیپلزپارٹی کی رائے میری رائے ہے، میری ذاتی رائے کوئی نہیں، پارٹی کی طرف سے ابھی کوئی ڈائریکشن نہیں ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی، قاسم سوری اور بانی پی ٹی آئی نے جو کیا وہ آئین کی خلاف ورزی تھی،  ان کے خلاف آئین کی خلاف ورزی کا فیصلہ عدالت کرے گی، اب یہ عدالتوں کے فیصلے ہیں دیکھیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنماوں نے پارٹی قیادت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی رہنما پی پی قیادت سے حکومتی اعلان کی تصدیق لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت سے رابطہ نہ ہونے پرجماعت شدید کنفیوژن کا شکار ہے، پی پی قیادت سے موجودہ صورتحال پر پالیسی گائیڈ لائنز لی جائیں گی، عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر پارٹی رہنماوں کے باہمی رابطے ہوئے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف پر پابندی کے اعلان کی توقع نہیں تھی، ن لیگ نے پی ٹی آئی پر پابندی کا اعلان کر کے غلط سیاسی چال کھیلی ہے ن لیگی قیادت مشکل سیاسی حالات میں اعصاب کی جنگ ہار رہی ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو گذشتہ ہفتے سے غیرملکی دورے پر ہیں، وہ اس وقت امریکا میں موجود ہیں۔

Advertisement
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تحمل اور برداشت کو کمزوری سمجھا گیا، بس بہت ہوگیا،اب مزید نہیں، پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر