چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے روس کا سرکاری دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی دورے کے دوران روسی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں ہوئیں.
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فومن سے ملاقات ہوئی اور ڈپٹی سیکریٹری روسی سیکیورٹی کونسل الیگزینڈر وینڈک ٹاپ سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل ایس وائی استراکوف سے بھی ملاقات کی۔
جنرل ساحر شمشاد اور روسی حکام کے درمیان تجارت، توانائی، سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک روس عسکری قیادت کا دوطرفہ عسکری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس عسکری قیادت کا دوطرفہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے پراتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
