Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی فتوحات کی ہیٹرک

Now Reading:

ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی فتوحات کی ہیٹرک

ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی۔ اوسلو میں جاری ایونٹ کے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے اوسٹیسی کلب کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے پچھاڑ دیا۔

اس کامیابی کی بدولت پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

آخری گروپ میچ میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے پہلے ہاف میں 2 گول اسکور کئے جبکہ اس کے خلاف ایک گول اسکور ہوا۔ دوسرے ہاف میں اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے مزید ایک گول داغ کر برتری برقرار رکھی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

Advertisement

پاکستانی ٹیم کی جانب سے کپتان محمد عدیل، اوت اور شاہد انجم نے گول اسکور کئے۔

ٹیم کی جیت پر ناروے میں پاکستانی کمیونٹی نے جشن منایا۔ یہ ایونٹ میں ٹیم کی مسلسل تیسری فتح ہے۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں 1-6 اور دوسرے میچ میں 0-5 سے فتح سمیٹی تھی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم پلے آف مرحلے کا پہلا میچ یکم اگست کو کھیلے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم 2023 کے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر