بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں سے 63 افراد ہلاک
بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں سے کم از کم 63 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں مسلسل بارش کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 63 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں کئی پھنسے ہوئے ہیں۔
امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن شدید بارشوں اور ایک اہم پل کے گرنے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
ریاستی وزیر اے کے سسیندرن کا کہنا ہے کہ ہم چند گھنٹوں کے بعد ہی نقصان کی حد کا صحیح اندازہ لگا سکیں گے۔
دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کا سلسلہ 3 اگست تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
