Advertisement
Advertisement
Advertisement

رؤف حسن و دیگر تحریک انصاف کے کارکنان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Now Reading:

رؤف حسن و دیگر تحریک انصاف کے کارکنان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
رؤف حسن و دیگر تحریک انصاف کے کارکنان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

رؤف حسن و دیگر تحریک انصاف کے کارکنان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن سمیت دیگر 9 کارکنان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے رؤف حسن سمیت دیگر تحریک انصاف کے 9 کارکنان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے کے مطابق رؤف حسن و دیگر ملزمان کا اس سے قبل دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا،  تفتیشی افسر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ریکوری کے لیے جسمانی ریمانڈ مانگا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کی دیگر تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم سے وابستگی کی بھی تفتیش کرنی ہے، ملزمان کے ذریعے ان ہی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی بھی رپورٹ بنانی ہے۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ملزم سے تفصیلی اور جامع تفتیش ہونی چاہیے لہذا تفتیش کے لیے رؤف حسن و دیگر ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے جب کہ رؤف حسن و دیگر ملزمان کو 27 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر