
سوڈان کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک فوجی تقریب کے دوران ڈرون حملے میں اعلیٰ فوجی قیادت بال بال بچ گئی، لیکن حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ سوڈانی افواج کے کمانڈر جنرل عبدالفتح برھان دیگر اعلیٰ فوجی قیادت کے ساتھ ملک کے مشرقی حصے میں ملٹری گریجویٹس کی ایک تقریب میں شریک تھے جہاں ڈرون حملہ ہوا۔
تقریب پر حملے کے لیے دو ڈرون کا استعمال کیا گیا تھا، جنہوں نے مشرقی سوڈان کے شہر گیبیٹ سے اڑان بھری تھی۔ فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل حسان ابراہیم کا کہنا ہے کہ فوجی سربراہ حملے سے قبل تقریب سے جا چکے تھے۔
سوڈان میں مسلح علیحدگی پسندوں اور فوج کے درمیان گزشتہ ایک سال سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، ریپڈ سپورٹ فورسز نامی مسلح گروپ نے خرطوم پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ سوڈانی حکومت اور مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت مشرقی سوڈان سے ملک کا نظم و نسق چلا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News