غزہ میں امدادی کاموں کیلئے یو این آر ڈبلیو اے کا کوئی متبادل نہیں، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں امدادی کاموں کے لیے یو این آر ڈبلیو اے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں امدادی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے لیے ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے فلسطین میں امدادی کارروائیوں کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یو این آر ڈبلیو اےکے عملے کو کئی طرح کی جارحیت کا سامنا ہے۔ یو این آر ڈبلیو اے کے اسٹاف ممبر پر اسرائیلی حراست میں تشدد کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے کو بچانا ہے تو اسے زیادہ سے زیادہ فنڈز دیں۔
ڈونر کانفرنس میں 118 ممالک نے یو این آر ڈبلیو اے کو حمایت کا یقین دلایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
