اعظم نذیر تارڑ نے آواز ایپ کا افتتاح کردیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے آواز ایپ کا افتتاح کردیا۔
آواز ایپ صارفین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رپورٹ کرنے میں مدد فراہم کرے گی، ایپ کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مؤثر طریقے سے رپورٹ اور حل کرنا ہے۔
ترجمان وزارت قانون کے مطابق رپورٹ موصول ہونے پر ایپ ایک الرٹ سسٹم کو فعال کرتی ہے، ایپ اینڈرائیڈ پر دستیاب ہے اور جلد ہی آئی او ایس پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہوگی۔
وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ایپ کا بنیادی مقصد متاثرین کی محفوظ بازیابی کو یقینی بنانا ہے، ایپ ملک کی انفرادی تحفظ اور فلاح و بہبود کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ ایپ قانون نافذ کرنے والے اداروں، حکومتی محکموں، اور کمیونٹی تنظیموں کے درمیان مربوط ردعمل کو متحرک کرے گی۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ رپورٹ کیے گئے واقعات کے بارے میں اہم معلومات سوشل میڈیا، واٹس ایپ گروپس، نیوز آؤٹ لیٹس اور عوامی اعلانات شامل ہیں۔
اعظم نزیر تارڑ نے مزید کہا کہ ہم آواز ایپ کو متعارف کرانے پر فخر محسوس کرتے ہیں، ہمارے ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ اور انصاف کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا مظہر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
