Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے کی ناکامی پر امریکی سیکرٹ سروس کی سربراہ مستعفی

Now Reading:

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے کی ناکامی پر امریکی سیکرٹ سروس کی سربراہ مستعفی

امریکی سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹر کم چیٹل نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد سیکیورٹی ناکامیوں کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈائریکٹر کم چیٹل نے سیکرٹ ایجنسی کے عملے کو لکھے گئے اپنے استعفے میں کہا کہ آپ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے میں سیکیورٹی کوتاہی کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں۔

اس واقعے کے بارے میں ایوان نمائندگان کی کمیٹی کی پیر کو ہونے والی سماعت کے بعد انہیں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے مطالبے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس ماہ کے اوائل میں پنسلوانیا کے شہر بٹلر میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں فائرنگ کے واقعے کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے انکار کے بعد قانون سازوں کو مایوسی ہوئی۔

اپنے استعفے میں کم چیٹل نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایجنسی کی ضروریات کو اولیت دی ہے اور بھاری دل کے ساتھ انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کم چینٹل کی دہائیوں کی عوامی خدمت کے شکر گزار ہیں۔

جو بائیڈن نے کہا کہ وہ جلد ہی ایک نیا ڈائریکٹر مقرر کریں گے، فی الحال ہوم لینڈ سکیورٹی کے وزیر الیجینڈرو میئرکس نے رونالڈ رو کو ایجنسی کا قائم مقام ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر