
ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا آج 76 واں یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج اور سروسزچیفس کی جانب سے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی ہمت، ثابت قدمی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، کیپٹن محمد سرور شہید پاک فوج کے نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے افسرہیں۔
کیپٹن محمد سرور نے 1948 میں تلپترا آزاد کشمیر میں شہادت قبول کی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی برسی افواج پاکستان کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر بیٹوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News