
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت
سپریم کورٹ ایڈ ہاک ججز کی تقرری کے معاملے پرجسٹس (ر) مقبول باقرنے ایڈہاک جج کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکا کہنا ہے کہ ایڈہاک جج کی تعیناتی آئینی ہے، ذاتی وجوہات کی بنیاد پرایڈہاک جج بننے سے معذرت کی۔
اس سے قبل جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم نے بھی ایڈہاک جج کی ذمہ داری لینے سے معذرت کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کر چکے ہیں، جسٹس ریٹائرڈ مظہرعالم میاں خیل بھی ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News