
’’ڈی سی نے کوئی نشہ کیا ہوا تھا جب جلسے کی اجازت دی، راتوں رات ایریا سیل کردیا گیا‘‘
عمرایوب نے کہا ہے کہ ڈی سی نے کوئی نشہ کیا ہوا تھا جب جلسے کی اجازت دی، راتوں رات ایریا سیل کردیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے کا اجازت نامہ معطل ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ رات گئے تک جلسے کی جگہ پر پولیس آپریشن ہوا، چیف کمشنرنے نوٹیفکیشن کینسل کیا، ان کو ہوش نہیں تھی کہ عاشورہ آ رہا ہے؟
عمرایوب نے کہا کہ پورے پاکستان سے لوگ اس جلسے کے منتظرتھی، ویگو ڈالے لوگوں کو اٹھانے کے لیے استعمال ہورہے ہیں، جلسہ لازمی ہوگا، جلسہ عاشورہ کے بعد ہوگا، آج کے جلسے میں اسلام آباد انتظامیہ نے اجازت دے رکھی تھی۔
قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ رات پولیس آئی اور وہ ایریا سیل کردیا، ڈی سی اسلام آباد نے پہلے آرڈرسائن کیے ہوئے تھے، کیا آپ نے کوئی نشہ کیا ہوا تھا بھنگ پی ہوئی تھی جب آپ نے اجازت دی۔
عمرایوب نے کہا کہ ہم لاہور، کراچی اور فیصل آباد میں بھی جلسے کریں گے، تحریک کا اعلان بانی چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے، ہم اپنے ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جلسے کے لیے لوگ آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے آرہے تھے، فارم 47 کی حکومت ڈری ہوئی ہے، شہبازشریف نے اپنا سب کو بیچ دیا ہے، اڈیالہ جیل میں قید 804 جلد پاکستان کا وزیراعظم ہوگا۔
عمرایوب نے مزید کہا کہ پرسوں ہمیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 5 گھنٹے انتظار کرنا پڑا، ملک اب آئین اورقانون کے مطابق چلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News