اب کوئی غیر رجسٹرڈ گاڑی خریدی، بیچی نہیں جائے گی، شرجیل میمن
شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اب کوئی غیر رجسٹرڈ گاڑی خریدی، بیچی نہیں جائے گی۔
سینئرصوبائی وزیرنشریات و اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں نیوز کارنفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کابینہ میں کافی چیزوں پربات ہوئی، رانی باغ حیدرآباد کے لیے ماسٹرپلان کی منظوری دی گئی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ رانی پارک کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بحال کریں گے، حیدرآباد کے شہریوں کے لیے بھی تفریحی مقام بنایا جائے گا۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ بینظیربھٹویونیورسٹی لیاری میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی، پہلےگاڑی خریدنے پر60 دن میں رجسٹریشن ضروری تھی، اب کوئی غیررجسٹرڈ گاڑی خریدی، بیچی نہیں جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
