ورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈز، بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈین چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 86 رنز شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔
روبن اتھاپا ،یوراج سنگھ ،عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے نصف سنچریز بنائیں۔
آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے پیٹر سڈل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا چیمپئنز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بناسکی۔
آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے ٹم پین 40 اور نیتھن کولٹر نائل 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انڈیا چیمپئنز نے میچ 86 رنز سے جیت کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائےگا۔
اس سے قبل پاکستان چیمپئنز نے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
