Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول پمپس ہڑتال سے متعلق پی ایس او کا موقف سامنے آگیا

Now Reading:

پیٹرول پمپس ہڑتال سے متعلق پی ایس او کا موقف سامنے آگیا
پی ایس او

پیٹرول پمپس ہڑتال سے متعلق پی ایس او کا موقف سامنے آگیا

ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی ہڑتال سے متعلق پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) کا  موقف  سامنے آگیا۔

پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  پیٹرول پمپس پر فیول کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں پی ایس او کی سپلائی چین بھرپور طور پر فعال ہے۔  بحیثیت قومی کمپنی پی ایس او ہر طرح کے حالات میں قوم کی خدمت کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ  پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے موجودہ بجٹ میں ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کے خلاف ہڑتال  کی جارہی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں  بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں، چند ایک پیٹرول  پمپس کھلے ہونے سے شہریوں کا رش ہے۔

Advertisement

صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ فی الحال ایک روزہ  ہڑتال ہے اگر حکومت نے مطالبات نا مانے تو ہڑتال کا دائرہ کار وسیع  کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت سے جائز مطالبات کررہے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر