روس کی پاکستان کو توانائی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی پیشکش
آستانہ: وزیراعظم شہبازشریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے روسی صدر سے گفتگو میں کہا کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی، آپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
شہباز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں، دونوں ممالک میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم کرتے ہیں جب کہ ہمیں مستقبل میں تعلقات کومزید مضبوط کرنا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک سے تعلقات ہمارے آپسی تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتے، پاکستان اور روس مل کربہت سے چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں جب کہ پاکستان اور روس عرصہ دراز سے دوست ملک ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہمیں مستقبل میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، پاکستان کےروس کےساتھ دیرینہ اورکاروباری تعلقات ہیں جب کہ ہم روس کو چمڑے اور کپڑے کی مصنوعات برآمد کرتے ہیں۔
روسی صدر نے شہبازشریف سے گفتگو میں کہا کہ آپ سے دوبارہ ملک کربہت خوشی ہوئی، 2 سال پہلے ہم ایس سی او اجلاس کے موقع پر ثمرقند میں ملے تھے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کہتے ہیں کہ ہم نے دو طرفہ امور کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی تھی، پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط سےتعلقات میں مزید بہتری آئی جب کہ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو بڑھاسکتے ہیں، غذائی تحفظ کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
