
جس نے پاکستان کو نقصان پہنچایا اسے ہیرو بنایا جارہا ہے، جاوید لطیف
لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جس نے پاکستان کو نقصان پہنچایا اسے ہیرو بنایا جارہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا یا پھر اسے نااہل کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جس نے پاکستان کو نقصان پہنچایا اسے ہیرو بنایا جارہا ہے، قومی سیاسی جماعتیں ملک کا اثاثہ ہوتی ہیں اور قومی سیاسی جماعتیں کمزور کرنے سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔
جاوید لطیف کہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں ملک کے لئے خطرہ بن جائیں تو قومی جماعتیں نہیں کہا جائے گا، ریاست کو کمزور کرنے والے خفیہ ہاتھوں کو بھی سامنے لایا جانا چاہیے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اب ہم مزید کسی امتحان کے قابل نہیں رہے، سب جانتے ہوئے بھی ہم آنکھیں بند نہیں کرسکتے جب کہ ملک کو دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے والی لیڈرشپ عبرت کا نشان بنی ہے۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی، اخلاقی، دفاعی وسفارتی لحاظ سے کمزور ہوچکا ہے، اداروں میں بیٹھے لوگ مصلحت کے تحت خاموش رہیں تو الگ بات ہے مگرجانتے سب ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News