Advertisement
Advertisement
Advertisement

مخصوص نشستوں سے متعلق ارکان کے حلف نامے نشانہ تھا، چھاپہ بہانا تھا، عمر ایوب

Now Reading:

مخصوص نشستوں سے متعلق ارکان کے حلف نامے نشانہ تھا، چھاپہ بہانا تھا، عمر ایوب
عمر ایوب

مخصوص نشستوں سے متعلق ارکان کے حلف نامے نشانہ تھا، چھاپہ بہانا تھا، عمر ایوب

عمرایوب نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق ارکان کے حلف نامے نشانہ تھا، چھاپہ بہانا تھا۔ تمام ارکان پر دہشتگردی کے مقدمے بنائے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے دیگر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہضم نہیں ہورہا، ہم محب وطن لوگ ہیں، مخصوص نشستوں سے متعلق ارکان کے حلف نامے نشانہ تھا، چھاپہ بہاناتھا۔

عمرایوب نے کہا کہ سیاسی استحکام نہیں ہوگا توملک میں معاشی استحکام نہیں ہوگا، روز پریس کانفرنسزہوتی ہیں کہ پی ٹی آئی کو کیوں نشستیں دی گئیں، ہمارے خلاف غداری کے مقدمے بنائے جا رہے ہیں۔ تقریباً تمام ارکان پر دہشتگردی کے مقدمے بنائے گئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی نے کہا کہ کوئی ہم پرغداری کا لیبل نہیں لگا سکتا، گندم اسکینڈل پرتحقیقاتی کمیشن بنائیں اورانکوائری کریں، پٹرول اور سگریٹ اسمگلنگ کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے۔

عمرایوب نے کہا کہ 5 ارب کی پٹرولیم مصنوعات ایران سے پاکستان اسمگل ہوتی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کیوں اور کیسے اسمگل ہورہی ہیں؟ جہاں اظہاررائے کی آزادی نہیں وہاں حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

Advertisement

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ رؤف حسن کو گرفتار کیا گیا ان کی عمر70 سال ہے، رؤف حسن کینسرکے مریض ہیں، بتایا گیا رؤف حسن کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے، مجھے گرفتارنہیں کیا گیا تھا، رؤف حسن کے ساتھ گیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو اٹھایا جاتا رہا کچھ کا آج تک پتا نہیں، پی ٹی آئی دہشتگردی کی ہر قسم کی مذمت کرتی ہے، چھاپے میں تما م ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا، رؤف حسن کی رہائی کےلیے قانونی جنگ لڑیں گے، جو آپریشن ہونے جارہا ہے اس پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔

بیرسٹر گوہرنے مزید کہا کہ وزیردفاع نے کہا ایوان میں بریفنگ ہوگی، وزیراعظم موجودہونگے، آپریشن سے متعلق کوئی بریفنگ نہیں ہوئی، امید ہے کل رؤف حسن کو بازیاب کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر