 
                                                                              معروف ماہر توانئی انیل ممتاز کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز اور کے الیکٹرک کے شیئر ہولڈرز ڈمی ہیں۔
بول نیوز کے پروگرام ’بس بہت ہو گیا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انرجی ایکسپرٹ محمد عارف کا کہنا تھا کہ ماضی میں ملک کو بجلی کے معاہدوں کی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کی شکل میں عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے، آئی پی پیز اور کے الیکٹرک کے شیئر ہولڈرز ڈمی ہیں۔
انیل ممتاز کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بھی ٹیکسٹائل مل کے ہولڈر نے خریدی ہوئی ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ملک میں آئی پی پیز کی تعداد 101 نہیں بلکہ 323 ہیں اور آئی پی پیز کے تمام مالکان ڈمی ہیں۔
آئی پی پیز نے ورلڈ بینک سے قرضے لیے ہوئے ہیں، پورے پاکستان میں 48 ہزار میگا واٹ پیداوار ہے، جبکہ ہماری ٹرانسمیشن لائن کی استعداد 26 ہزار میگا واٹ ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے پروگرام بس بہت ہو گیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی رکاوٹوں کے باوجود ہم پُر امن رہے، حکومت نے خود رابطہ کیا اور کہا کہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز اور تنخواہ دار طبقے کا مسئلہ اہم ہے، غلط بیانی کی جاتی ہے کہ آئی پی پیز کا بین الاقوامی معاہدہ ہے۔
رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھے، حکومت نے ٹیکنیکل کمیٹی بنائی ہے، دھرنے میں ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک میں انارکی بڑھتی جا رہی ہے لوگ قانون کو ہاتھ میں لے رہے ہیں، پی ٹی آئی سمیت کوئی بھی دھرنے میں آئے گا خیر مقدم کریں گے۔
بول نیوز کے پروگرام بس بہت ہو گیا میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ شزرہ نمصب علی نے کہا کہ کل حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان کافی چیزیں طے پا جائیں گی۔
شزرہ منصب علی نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدے مختلف ادوار میں ہوئے، انہوں نے کہا کہ 9 مئی سے منسلک جماعت کو کہیں بھی احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 