
ملک دشمن قوتوں کاحصہ نہ بنیں، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کو فسطائیت کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشروں میں ان فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ صرف آمرانہ سوچ پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہی ایسے غاصبانہ فیصلے کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فارم 47 پر بننے والی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ فسطائیت کی مثال ہے، اس ملک میں آئین بھی ہے اورعدالتیں بھی لہٰذا جمہوری معاشروں میں ان فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News