Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا نسیم کے بعد بابر، رضوان اور شاہین کو بھی این او سی دینے سے انکار

Now Reading:

پی سی بی کا نسیم کے بعد بابر، رضوان اور شاہین کو بھی این او سی دینے سے انکار
پی سی بی کا نسیم کے بعد بابر، رضوان اور شاہین کو بھی این او سی دینے سے انکار

پی سی بی کا نسیم کے بعد بابر، رضوان اور شاہین کو بھی این او سی دینے سے انکار

پی سی بی نے نسیم شاہ کے بعد بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو بھی این او سی دینے سے انکار کردیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے فرنچائز کرکٹ کے لیے اہم کھلاڑیوں کو این او سی نہ دیے جانے کا امکان ہے جب کہ یہ فیصلہ دی ہنڈریڈ کے لیے نسیم شاہ کو این او سی دینے سے انکار کے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی ورک لوڈ کو مینج کرنے کے لیے 25 جولائی سے کینیڈا میں شروع ہونے والی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ آل فارمیٹ پلیئرز کے لیے پالیسی چیئرمین محسن نقوی، ہیڈ کوچز اور شعبہ انٹرنیشنل کی میٹنگ میں طے کی گئی ہے۔

اگلے سال مئی تک پاکستان کی نان اسٹاپ کرکٹ کی وجہ سے رواں سال تینوں فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو لیگز کے لیے این او سی نہیں دی جائے گی۔

Advertisement

مسلسل کرکٹ کی وجہ سے این او سی کی پالیسی کو مزید محدود کیا جا رہا ہے تاکہ آل فارمیٹ کھیلنے والے کرکٹرز تھکاوٹ اور انجریز سے محفوظ رہیں۔

پی سی بی کی اولین ترجیح بھرپور سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی انجری بحال رکھنا اور ورک لوڈ مینجمنٹ کرنا ہے، یہی ترجیح این او سی نہ دینے کی وجہ ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ ماہ بنگلا دیش سیریز سے چیمپئنز ٹرافی 2025 تک پاکستان ٹیم نے 9 ٹیسٹ، 14 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر