Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری

Now Reading:

پنجاب میں سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری

پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کیلئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم لانچ کردی گئی

لاہور: پنجاب میں سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی عوام  کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

پانچ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دیے جائیں گے، روشن گھرانہ پروگرام کی منظوری کے لئے کل کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

پنجاب کابینہ سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دے گی، سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت ادا کرے گی جب کہ 10فیصد صارف دے گا۔

سولر پینل 5 سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے، سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتا ًکم  ہوگی جب کہ پینل صرف حکومت دے گی۔

Advertisement

سرکاری بجلی، سولر پینل سے حاصل ہونے والی بجلی کے درمیان شرح کا تعین ہوسکے گا۔ توانائی کے بحران کے پیش نظر ’روشن گھرانہ‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دیے جائیں گے جب کہ عوام کومشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر