Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی آڈٹ کے بغیر 341 ارب آئی پی پیز کو دیئے گئے، سلیم مانڈوی والا

Now Reading:

کسی آڈٹ کے بغیر 341 ارب آئی پی پیز کو دیئے گئے، سلیم مانڈوی والا

رہنما پیپلز پارٹی سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کو کسی آڈٹ کے بغیر 341 ارب روپے دیئے گئے۔

بول نیوز کے پروگرام ’بس بہت ہو گیا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بجلی کا مسئلہ آج کا نہیں دہائی پرانا ہے، 2016 میں فنانس کمیٹی نے ایک ایشو اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 341 ارب روپے آئی پی پیز کو ادا کئے گئے اور یہ ادائیگی بغیر کسی قسم کے آڈٹ کے کی گی تھی۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے ادائیگی راتوں رات کی گئی لیکن ادائیگی کے باوجود لوڈشیڈنگ پھر بھی ختم نہیں ہوئی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کی تمام چیزیں معاہدے کا حصہ ہیں، جہاں 100 فیصد ادائیگی ہے وہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی، بجلی چوری روک لی جاتی توآج کوئی آئی پی پیز کی بات نہیں کرتا۔

آئی پی پیز کا کوئی احتساب نہیں کر رہا ہے، آئی پی پیز کا ٹیکنیکل آڈٹ کسی نےنہیں کیا، سب ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں جبکہ صارف مر رہا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ بجلی نہیں بنا رہے لیکن آپ بجلی بنانے کا کہہ بھی نہیں رہے، بجلی نہیں لیں گے تو ادائیگی کیسے کریں گے؟

رہنما پیپلز پارٹی سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ جو بجلی چوری ہو رہی ہے اس کی تو ادائیگی کرنا پڑے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر