Advertisement
Advertisement
Advertisement

چار گھنٹے کی ہڑتال نہیں چڑی روزہ ہوتا ہے، طلال چوہدری

Now Reading:

چار گھنٹے کی ہڑتال نہیں چڑی روزہ ہوتا ہے، طلال چوہدری

خود کو انقلابی جماعت کہنے والے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، طلال چوہدری

لاہور: لیگی رہنما طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کی علامتی بھوک ہڑتال پر کہنا ہے کہ چار گھنٹے کی ہڑتال نہیں چڑی روزہ ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی کی علامتی بھوک ہڑتال پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی علامتی بھوک ہڑتال محض ڈرامہ بازی ہے،  چار گھنٹے کی ہڑتال نہیں چڑی روزہ ہوتا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ دوپہر کے کھانے کے بعد اور شام کی چائے سے پہلے کون سی بھوک ہڑتال ہوتی ہے؟، جس کے لئے یہ بھوک ہڑتال کر رہے ہیں وہ جیل میں کاجو، بادام اور دیسی مرغ کھا رہا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ان فراڈیوں اور بہروپیوں کا کام فوٹو سیشن اور پارٹ ٹائم انقلاب ہے، ہڑتال کرنا ان کا آئینی حق ہے لیکن صرف 4 گھنٹے کی بھوک ہڑتال وہ بھی لنچ کے بعد۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ان رہنماﺅں کو عمران خان کے اعترافی بیان پر بھوک ہڑتال کرنی چاہیے، انہیں عمران نیازی کے 9 مئی واقعہ کا اعترافی بیان دینے کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار اور عمران نیازی کے دوغلے پن پر بھی بھوک ہڑتال کرنی چاہیے۔

Advertisement

لیگی رہنما کہتے ہیں کہ تحریک انتشار کے سرغنہ کا اعترافی بیان 9 مئی کے واقعات کا اقبال جرم ہے، عمران نیازی کی بہنیں اور بھانجے کور کمانڈر کے باہر موجود تھے جو لوگوں کو ٹارگٹ پر پہنچنے کی ہدایات دیتے رہے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی، یہ کبھی بھوک ہڑتال اور کبھی پاکستان کو بند کرنے کی سازش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ماضی کے ناقد محمود اچکزئی بھوک ہڑتالی کیمپ میں نوکری کی تلاش میں ہیں، یہ جتنا مرضی ہڑتالیں کرلیں، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا جب کہ تحریک انتشار کا جمعہ کو بھی فلاپ شو ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر