کراچی میں ٹارگٹ کلنگ؛ پیپلزپارٹی کے کونسلر سمیت دو افراد جاں بحق
کراچی: شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں جس میں پیپلزپارٹی کے کونسلر سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ کورنگی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پیپلزپارٹی کے کونسلر کو نشانہ بنایا گیا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس کے مطابق ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کی جب کہ مقتول عامر عباسی گولیاں لگتے ہی موٹرسائیکل سمیت سڑک پر گر پڑا۔
عامر عباسی کو ایک گولی کان کے پیچھے جب کہ دوسری گولی گردن پر لگی، مقتول موٹرسائیکل خود چلا رہا تھا جب کہ مقتول گولیاں لگتے ہی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔
دوسرا واقعہ کریم آباد میں پیش آیا، جہاں مقتول موٹر سائیکل پر پھلوں کی پیٹی لے کر کھڑا تھا کہ نامعلوم 2 موٹر سائیکل سوار آئے جس میں سے ایک شلوار قمیض میں ملبوس ملزم نے مقتول پر فائرنگ کی۔
ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد واپسی آئے اور مقتول کا موبائل ساتھ لے گئے جب کہ مقتول کو 2 گولیاں لگیں تاہم مقتول جس موٹر سائیکل پر سوار تھا اس کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔
موٹر سائیکل عاقب مبشر کی ملکیت ہے جب کہ جائے وقوعہ سے تین 9 ایم ایم کے خول برآمد ہوئے ہیں، تلاش ڈیوائس کے ذریعے مقتول کی شناخت کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جب کہ ان کا کہنا ہے کہ مقتول کو سر میں ایک گولی مار کر قتل کیا گیا ، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہوسکتا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ ابتداء میں بتایا گیا تھا کہ مقتول کار سوار تھا لیکن اب پتا چلا ہے کہ مقتول موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پیچھے سے سر میں گولی ماری گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
