
انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 11 مزدور ہلاک، 19 لاپتہ
انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے 11 مزدور ہلاک جبکہ 19 لاپتہ ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
کان میں 33مزدور کام کررہے تھے جن میں سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
سونے کی کان میں کام کرنے والے 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور 19 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔
حکام کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News