
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما علی گوہر بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں بڑے دہشت گردوں کو رہا کیا گیا۔
بول نیوز کے پروگرام ’تجزیہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما علی گوہر بلوچ کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک ملک میں دہشت گردی کا چیلنج تھا جس پر منظم طریقے سے قابو پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ امن بحال ہو گا اور ملک میں سرمایہ کاری آئے گی، پی ٹی آئی دور میں ملکی تاریخ میں سب سے بڑا قرضہ لیا گیا۔
علی گوہر بلوچ نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ذریعے کیا پنجاب میں کرپشن نہیں کی گئی۔
جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو نے بول نیوز کے پروگرام ’تجزیہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں اشرافیہ ک وجو مراعات ملی ہیں اس پر نظرثانی کرنی چاہئے۔
سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ یہاں سے بنگلا دیش انڈسٹریز لے جانے والے کیوں واپس آئیں گے؟ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا غیر فطری اتحاد ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے پروگرام تجزیہ میں کہا کہ ہر باری پر کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی تقدیر بدلیں گے مگر پاکستان کی تقدیر تو نہ بدلی انکی اولادوں کی بدل گئی اور پاکستانی غریب تر اور یہ امیر ترین ہوگئے ہیں۔
شوکت بسرا نے کہا کہ انہوں نے سوائے بھڑکیں مارنے اور جھوٹ بولنے کے کیا کیا؟ گیلپ سروے کے مطابق 96 فیصد پاکستانی ملک میں نہیں رہنا چاہتے۔
بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا اور پی ٹی آئی کا مؤقف تقریباً ایک ہے، پی ٹی آئی کےساتھ چلنے میں کوئی قباحت نہیں۔
مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا کہ ایوان کے اندر اور باہرمل کر حکومت کو نئےانتخابات پر مجبور کریں گے، جس طرح انتخابات ہوئے اس طرح ملک نہیں چلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News