کراچی کے معروف صنعت کار ذوالفقار احمد کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ذوالفقار احمد کی ٹیکسٹائل مل کے منیجرکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مدعی کا کہنا ہے کہ ذوالفقاراحمد ٹیکسٹائل مل سے اپنے دوست کے ہمراہ کلفٹن جا رہے تھے۔ ماڑی پور روڈ پر بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی نے انہیں روکا۔
صنعت کار ذوالفقار احمد اور ان کے دوست کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا، کچھ دور جا کر دوست کو اتار دیا جبکہ ذوالفقار احمد کو ہمراہ لے گئے۔
مدعی کے مطابق ذوالفقار احمد کا موبائل فون بھی مسلسل بند مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
