احتساب کے نام پرمہم برداشت نہیں کریں گے، بس بہت ہوچکا؛ اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد: جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس میں پیمرا، پی ٹی اے اور دیگر کو نوٹس جاری۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فل کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی پر سماعت کی جس میں چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مخاطب ہوکر کہا کہ ایسا نہیں چلے گا، برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیمرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی کیا ذمہ داری ہے؟ کیا انہیں نظر نہیں آ رہا؟، ہم نے پہلے بھی ایکشن لیا لیکن کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، اس کا مطلب ہے آپ اس کی حمایت کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اب ججز ٹوئٹ کریں کہ ڈگری صحیح ہے یا نہیں؟ جو اس میں ملوث ہوگا اپنی گرمیاں اڈیالہ جیل میں گزارے گا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ احتساب سے گھبرانے والے نہیں لیکن احتساب کے نام پر جاری مہم کو برداشت نہیں کریں گے۔
عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
