امریکہ کا یوکرین کو مزید 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دینے کا اعلان
بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو مزید 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دینے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے یوکرینی ہم منصب رُستم عمروف نے ملاقات کی۔
ملاقات میں امریکی وزیر دفاع نے یوکرین کے لیے مزید 2 ارب 30 کروڑ ڈالرزکی فوجی امداد کا اعلان کیا۔
لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ ہم معاہدہ شمالی بحرِ اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کی رکنیت کے لیے بھی یوکرین کی حمایت کریں گے۔
امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ یوکرین کو دیے جانے والے جدید ترین ہتھیاروں میں اینٹی ٹینک ہتھیار اور ایئر ڈیفینس انٹرسیپٹر نمایاں ہیں۔
فروری 2022 سے اب تک امریکہ نے روس کے خلاف یوکرین کو 50 ارب ڈالرز سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
