انجنئیر اشفاق شاہ کا کہنا ہے کہ اکیڈیمیا اور انڈسٹری کا مضبوط رابطہ طلباء کا مستقبل محفوظ بنا رہی ہیں۔
امیدوار برائے چیئرمین پی ای سی انجنئیر سید اشفاق شاہ کا ڈاکٹر شہاب خوشنود، انجنئیر اظہر اسلام، ڈاکٹر جاوید اے کے ٹیپو، انجنئیر سید اجلال حسین کے ہمراہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے انجنئیرنگ شعبے کے پرنسپل، فیکلٹی ممبران کیساتھ ملاقات کی اور پاکستان انجنئیرنگ کونسل کے آمدہ الیکشن کے حوالے سے بتایا جبکہ انجنئیرنگ شعبہ کے مسائل اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
انجنئیر اشفاق شاہ نے اس موقع پر کہا کہ اکیڈیمیا اور انڈسٹری کا مضبوط رابطہ طلباء کا مستقبل محفوظ بناتا ہے،انڈسٹری کیساتھ روابط ہوں تو اکیڈیمیا دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق طلباء کو ڈھالتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں اکیڈیمیا کا بہت اہم کردار ہے،اکیڈیمیا انجنئیرز کو پڑھا کر اس وقت ملک کے مستقبل کا اثاثہ تیار کر رہی ہے ۔
انجنئیر اشفاق شاہ نے مزید کہا کہ ہم یقین دہانی کرواتے ہیں کہ کامیاب ہو کر طلباء کے تمام مسائل جو پاکستان انجنئیرنگ کونسل کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں آپ سب کے تعاون کیساتھ حل کروائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
