
چین کے سفیر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد: چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بورڈ آف انویسٹمنٹ میں اعلیٰ سطحی بریفنگ دی گئی جب کہ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان اور وزیر تجارت جام کمال خان و طارق فاطمی نے چینی سفیر کو بریفنگ دی۔
چین سے پاکستان میں ’’میچ میکنگ انڈسٹری‘‘ کے تحت صنعتوں کے قیام کا جائزہ لیا گیا اور 7 بڑے شعبے منتخب کیے گئے جن میں طبی آلات، پلاسٹک، ٹیکسٹائل، لیدر، خوردنی گوشت، فروٹ و سبزیاں اور ویسٹ شامل ہیں۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے مزید چینی کمپنیوں کو پاکستان آنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
عبدالعلیم خان نے چینی سفیر کو بریفنگ میں بتایا کہ انفراسٹرکچر، ہاؤسنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، پاکستان چین سمیت 124ملکوں کے سرمایہ کاروں کے لئے فوری بزنس ویزہ کی سہولت دے رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین کاروباری تعلقات میں اضافہ سارے خطے کی ترقی کا باعث بنے گا، چینی بھائی ہمارے مہمان ہوں گے اور ان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر جو پاک چین تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں وہی امن و امان کا مسئلہ پیدا کرتے ہیں جب کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے چین کے سفیر ژیانگ زوڈنگ کی آمد اور بریفنگ سیشن میں شرکت کا خیرمقدم کیا۔
وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ چین سے تجارت کا فروغ بورڈ آف انویسٹمنٹ اوروزارت تجارت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرودی ہے۔
طارق فاطمی نے گفتگو میں کہا کہ چین دوستی، برادرانہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
وفد میں چین کے کمرشل منسٹر یانگ گونگیانگ، قونصلر مس ڈونگ ونیلی، سیکنڈ سیکرٹری وانگ کن، تھرڈ سیکرٹری جب کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، تجارت اور سرمایہ کاری کے وفاقی سیکرٹری صاحبان نے بریفنگ اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News