
سیکیورٹی فورسز کا خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 25 دہشت گرد جہنم واصل
برازیل کے چیف آف اسٹاف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پہنچنے پرچیف آف دی نیول اسٹاف نے معزز مہمان ایڈمرل آندرے کا استقبال کیا۔
پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔
برازیل بحریہ کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل آندرے نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔
نیول ہیڈکوارٹرزمیں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔
برازیل کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل آندرے نے نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، دوطرفہ بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
معزز مہمان ایڈمرل آندرے نے میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News