
دنیا کی مضبوط لابی مسلمانوں میں دراڑیں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، صدرمملکت
صدرمملکت نے کہا کہ دنیا کی مضبوط لابی مسلمانوں میں دراڑیں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بینظیربھٹو نے بھی زندگی میں آزمائشو ں کاسامنا کیا۔
صدرمملکت آصف زرداری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ہر قسم کی آزمائشیں آتی ہیں، عوام سوشل میڈیا کے ذریعے مسائل دنیا کے سامنے رکھ سکتےہیں۔
صدرمملکت آصف زرداری نے خطاب میں کہا کہ بینظیربھٹو نے بھی زندگی میں آزمائشو ں کاسامنا کیا، اب سوشل میڈیا میں بھی گروپنگ نظرآتی ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ بھارتی الیکشن میں مودی میڈیا کا نام سنا ہوگا۔ مودی میڈیا گروپ ان کے سپورٹرز، سہولت کاروں نے بنایا، دنیا کی مضبوط لابی مسلمانوں میں دراڑیں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
صدرآصف زرداری نے کہا کہ آزادی صحافت کے ساتھ ہوں، سیلف آزادی کے ساتھ نہیں، گروپ بنا کرکوئی مقصد حاصل کرنے کے لیے آزادی صحافت کے خلاف ہوں۔
صدرمملکت نے کہا کہ مجھ پرجتنی تنقید ہوئی شاید ہی کسی اورشخص پر ہوئی ہو، ایمان ہے جانا اس دن ہے جب مولا لے جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News