Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری یا چھیننے کی وارداتوں میں واضح کمی

Now Reading:

کراچی: گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری یا چھیننے کی وارداتوں میں واضح کمی
کراچی: گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری یا چھیننے کی وارداتوں میں واضح کمی

کراچی: گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری یا چھیننے کی وارداتوں میں واضح کمی

کراچی: شہر قائد کے جرائم کے گراف میں سب سے اوپر رہنے والی وارداتوں کو بریک لگنے لگی۔

کراچی میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری یا چھیننے کی وارداتوں میں واضح کمی دیکھی جارہی ہے، سی پی ایل سی نے رواں سال کے 6 ماہ کے اعداد و شمار تیار کرلئے ہیں۔

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل سے جون تک گاڑیاں چھیننے کی 63 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ جنوری سے مارچ تک گاڑیاں چھیننے کی تعداد 72 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ تین ماہ میں 428 گاڑیاں چوری ہوئیں، ابتدائی 3 ماہ میں 442 گاڑیاں چوری ہوئیں تھیں، موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں 30 فیصد کمی ہوئی۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران 9 ہزار 431 موٹر سائیکل چوری ہوئیں، سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران یہ تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔

ابتدائی 3 ماہ کے دوران 27 سو زائد موٹر سائیکلیں چھینی گئی تھیں، گزشتہ تین ماہ کے دوران موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں کم ہوکر 18 سو تک پہنچ گئی ہیں۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف راؤ کے مطابق جرائم میں کمی شناخت پریڈ اور اہم گروہوں کی گرفتاری کے بعد ممکن ہوئی، کراچی میں بیشتر چوری اور چھیننے والی گاڑیاں سندھ کچے کے علاقے پہنچائی جارہی ہیں۔

ایس ایس پی کہتے ہیں کہ سندھ بلوچستان میں موجود جرائم پیشہ افراد کے سہولت کار مسروقہ گاڑیاں کچے پہنچاتے ہیں، سندھ اور بلوچستان پولیس کار لفٹرز کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر