
جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی منظوری
اسلام آباد: جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل کی سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس (ر) طارق مسعود کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
جسٹس منیب اختر نے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کی تعیناتی کی مخالفت کی، ان کی تعیناتی کی 8 ممبران نے منظوری دی جب کہ بطور ایڈہاک جج ایک سال تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل کی بھی 6 اور 3 کے تناسب سے منظوری دی گئی ہے۔
جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل نے ایڈہاک جج تعیناتی سے معذرت کی تھی تاہم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل کی بھی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News