
پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن؛ 3 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
پشاور کے علاقے متنیٰ حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کے مطابق پشاور کے علاقے متنیٰ حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف میں اب تک 3 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اس دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ آپریشن تاحال جاری ہے، متنیٰ حسن خیل میں سی ٹی ڈی آپریشن کے دوران ایک زخمی پولیس اہلکار کو ایل آر ایچ لایا گیا ہے۔
ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی کو ایل آر ایچ شفٹ کیا گیا، زخمی ڈی ایس پی معمولی زخمی ہیں بروقت علاج کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News