Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو بائیڈن کی دستبرداری، عالمی رہنماؤں کا فیصلے کا خیر مقدم

Now Reading:

جو بائیڈن کی دستبرداری، عالمی رہنماؤں کا فیصلے کا خیر مقدم
جو بائیڈن

جو بائیڈن کی دستبرداری، عالمی رہنماؤں کا فیصلے کا خیر مقدم

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کے اعلان کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک خط میں اپنے فیصلے کا اعلان کیا، جو ایک حیرت انگیز اقدام ہے۔ انہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کو ڈیموکریٹک پارٹی کی نئی امیدوار کے طور پر حمایت کی۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ امریکی صدرجوبائیڈن کےفیصلےکااحترام کرتا ہوں  اور ان کی صدارت کے بقیہ حصے کے دوران مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ آپ نے بہت سے مشکل فیصلے کیے ہیں جن کی بدولت پولینڈ اور امریکہ سمیت دنیا  بھر میں جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔

جرمن چانسلر اولاف شولز نے بھی بائیڈن کی وراثت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میرے دوست نے اپنے ملک، یورپ اور دنیا کے لیے بہت کچھ حاصل کیا۔

Advertisement

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی بائیڈن کی کئی سال کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان ہیں اور وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ اپنے ملک سے ان کی محبت کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ صدر کی حیثیت سے وہ کینیڈین باشندوں کے شراکت دار اور سچے دوست ہیں۔ صدر بائیڈن اور خاتون اول کا شکریہ۔

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے ایکس پر لکھا کہ جو بائیڈن کی قیادت اور جاری خدمت کے لئے بے حد شکریہ۔

سابق صدر باراک اوبامانے صدر کی حیثیت سے ان کے ریکارڈ کی تعریف کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر