Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا جماعت اسلامی کے گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا جماعت اسلامی کے گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
حکومت کا جماعت اسلامی کے گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

حکومت کا جماعت اسلامی کے گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: حکومت نے جماعت اسلامی کے گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت نے 35 ارکان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے، جماعت اسلامی کی فہرست پر فوری رہائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اخراجات میں کمی، نجکاری  اور معاشی اصلاحات سےعوام تک ریلیف پہنچے گا، حکومت کے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جن حالات میں حکومت ملی یہ آسان کام نہیں تھا۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل کمیٹی میں وزیر پانی و بجلی کو شامل کیا گیا ہے، 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 50 ارب روپے ترقیاتی فنڈ سے دیےگئے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے 10 مطالبات ہیں، مطالبات بجلی، زراعت اور ٹیکس سے متعلق ہیں جب کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے، 2018 میں ہم مہنگائی کو 4 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے۔

Advertisement

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ روپےکا استحکام حکومت کا سب سے بڑا اقدام ہے، معیشت کو بہتر کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور میں کوشش ہوگی کہ معاملات خوش اسلوبی سے طے پائیں، کوشش ہوگی انہیں عزت کے ساتھ رخصت کیا جائے۔

وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام کہتے ہیں کہ جو جماعت اسلامی کے مطالبات ہیں ہم بھی وہ چاہتے ہیں، جیب میں 100 روپے ہوں اور 200 کا مطالبہ ہو تو مزید 100 روپے کہاں سے لائیں؟ جماعت اسلامی کا احتجاج ریکارڈ ہوگیا ہے۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ ذرائع آمدن اور اخراجات دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے، جومطالبات جماعت اسلامی نے رکھے وہی تمام عمائدین کررہے ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر