Advertisement
Advertisement
Advertisement

’مجھ سے پلیز بات کرو‘ کے نام سے ایک نئی فلم آئی ہے، عطا تارڑ

Now Reading:

’مجھ سے پلیز بات کرو‘ کے نام سے ایک نئی فلم آئی ہے، عطا تارڑ
عطا تارڑ

’مجھ سے پلیز بات کرو‘ کے نام سے ایک نئی فلم آئی ہے، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دوبارہ یو ٹرن لے رہےہیں، ’مجھ سے پلیز بات کرو‘ کے نام سے ایک نئی فلم آئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ سے اس لیے بھاگ رہے ہیں کہ سچ ثابت ہو جائےگا، پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پرکاربند ہے،آپ نے اس ملک کی معیشت کے لیے کیا کیا؟

عطاتارڑنے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا گیا، موجودہ حکومت نےملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اب آپ کہہ رہے ہو مجھ سے بات کرلو، آپ کا بھانجا اورتینوں بہنیں کورکمانڈرہاؤس کے باہر موجود تھیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں بات چیت کے لیے نمائندہ مقررکیاجائے، اگر کوئی بگڑا بچہ ہے تو وہ بانی پی ٹی آئی ہے، نیوٹرل کی بات ہوئی توبانی پی ٹی آئی نے کہا نیوٹرل جانورہوتا ہے، جب آپ کا دل کرتا ہے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آپ نے دیگرممالک سے پاکستان کے تعلقات خراب کرنےکی کوشش کی، ان لوگوں نےکےپی میں قیام امن کےلیے کیااقدامات کیے؟ بانی پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پراداروں کے خلاف منظم مہم چلائی، آپ کی پارٹی کے لوگ کہتےہیں بانی پی ٹی آئی نہیں توپاکستان نہیں۔

Advertisement

عطاتارڑنے کہا کہ آپ کبھی گریبان پکڑ لیتے ہیں تو کبھی پاؤں پڑ جاتے ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، ’مجھ سے پلیزبات کرو‘کے نام سے ایک نئی فلم آئی ہے، بانی پی ٹی آئی دوبارہ یو ٹرن لے رہےہیں، بانی پی ٹی آئی آج مذاکرات کے لیے منتیں کررہے ہیں، آپ 9 مئی کے حملے کرتےہیں، شہداکی یادگار وں کی بے حرمتی کرتےہیں۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آپ قومی سلامتی کے اداروں اورملکی سلامتی کے لیے خطرے پیداکرتے ہیں، آپ جھوٹابیانیہ گھڑتے اورعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ملکی مفادات کے خلاف سیاست کی، آپ کےجرائم کی فہرست بہت طویل ہےجوختم ہونے کا نام ہی نہیں لےرہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر