Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’یہ ملک آئی پی پیز کیلئے نہیں بنا، بجلی کے بلوں سے ہماری راتوں کی نیندیں اڑ گئیں‘‘

Now Reading:

’’یہ ملک آئی پی پیز کیلئے نہیں بنا، بجلی کے بلوں سے ہماری راتوں کی نیندیں اڑ گئیں‘‘
خالد کھوکھر

’’یہ ملک آئی پی پیز کیلئے نہیں بنا، بجلی کے بلوں سے ہماری راتوں کی نیندیں اڑ گئیں‘‘

صدرپاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ یہ ملک آئی پی پیز کے لیے نہیں بنا۔ بجلی کے بلوں سے ہماری راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

ملتان میں صدرپاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت زراعت کیوجہ سے چل رہی ہے، زراعت کی قبرکھود کےاسے دفن کیا جارہا ہے، کاشتکارکو کسی بھی چیز کا ریٹ نہیں ملا۔ کیا ہم نے چالیس خاندانوں کو پالنا ہے۔ آئی پی پیزکے معاملے پر قوم کو قربان کیا جارہا ہے۔ آج غریب بالیاں بیچ کر بل ادا کرتا ہے۔

صدرپاکستان کسان اتحاد نے کہا کہ آدھے پلانٹ چلے ہی نہیں اور ان کو پیمنٹ ڈالر میں کیجاتی ہے۔ پلانٹ چلے ہی نہیں صرف کیپسٹی چارجزادا کیے گئے۔ کھادوں کے استعمال نہ ہونے سے فی ایکٹر پیدوارکم ہوگی۔ پاکستانی حکومت زراعت کیساتھ آخرکیا کرنا چاہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں غریب آدمی کو آٹا سستا ملنا چاہیے۔ انتالیس سوریٹ مقررکرکے ہمیں پچیس سو ریٹ ملا۔

صدرپاکستان کسان اتحاد نے کہا کہ حکومت نے زراعت پر توجہ نہیں دی، حکومت کی زراعت کیطرف توجہ نہیں ہے، حکومت نے کاشتکاروں کیساتھ مشاورت نہیں کی۔ اسمبلی میں اگر پاکستان کی بات نہیں ہونی تو اسے ختم کردیں۔ یہ ملک آئی پی پیز کے لیے نہیں بنا۔ بجلی کے بلوں سے ہماری راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

صدرپاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھرنے مزید کہا کہ ہمارا بجلی کا ریٹ کیوں بڑھایا گیا؟ کسان کا جینا حرام ہوچکا ہے، کاشتکار کا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے۔ یوریا کے مخلتف ریٹس ہیں کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا، یوریا کا ریٹ چونتیس سو سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے سے ہزاروں ٹیوب ویلزکٹ چکے ہیں۔ اگلے سال گندم کے ڈپو بھی نہیں ہونگے۔ پلاٹ بند ہے اور پیمنٹ ہورہی ہے یہ کیسا کاروبار ہے۔ لوگ کاشتکاری چھوڑکر جارہے ہیں۔ حکومت کو کہتا ہوں خدا کا واسطہ زراعت کو بچاؤ۔

خالد کھوکھر نے مزید کہا کہ زراعت کو بھی تباہ کیا جارہا ہے، کاشتکار کو باعزت شہری سمجھا جائے، ہمیں زراعت پر پچیس سالہ پلان بنانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر