سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن؛ ایک دہشت گرد جہنم واصل
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی اطلاعات پرشمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد گل بہادرکا قریبی ساتھی رزاق مارا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد متعدد ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تھا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کوختم کرنے کے لئے آپریشن کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
