
محکمہ موسمیات کی بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کراچی میں دو روز سے جاری شدید گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ، اسکیم 33، صفورہ میں تیز بارش ہورہی ہے جب کہ سرجانی میں تیز آندھی کے بعد بارش شروع ہوئی۔
علاوہ ازیں نارتھ کراچی اور گلستان جوہر میں تیز بارش اور نارتھ ناظم آباد میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح کراچی کے مضافاتی علاقوں گڈاپ، بحریہ ٹاؤن اور گلشنِ معمار میں بھی تیز بارش ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج شام اور رات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News