ترک صدر کا شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا عندیہ
ترک صدر رجب طیب اردوگان نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ شام کےساتھ تعلقات ماضی کی طرح بحال کرنا چاہتے ہیں۔
رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت شامی صدر کو بات چیت کی دعوت دے سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ رابطوں کی بحالی میں روسی صدر اور عراقی وزیر اعظم مدد کر سکتے ہیں۔شامی صدر ایک قدم آگےآئیں تو ہم بھی مثبت جواب دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
