
عدت میں نکاح کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار، رہائی کے روبکار جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس سے بری کردیا گیا۔ عدالت نے سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرلی گئیں۔ اپیلیں منظور ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔
عدالت نے اپیلوں کے منظور ہونے کا مختصر فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں منظور کر کے ان کی رہائی کے روبکار جاری کردیے ہیں۔
عدالت کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ اورعلماء کی رائے سے متعلق دونوں درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کو بری کیا جاتا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News